شیئر ہولڈرز

پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف)

 پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف ) ہول سیل امداد اور کمیونٹی کی ترقی کے لیے سب سے بڑا ادارہ ہے جس کا قیام 2000 میں ہوا ۔ حکومت پاکستان کی طرف سے ایک خودمختار غیر منافع بخش تنظیم کے طور پر اس ادارے کو قائم کیا گیا، پی پی اے ایف کو حکومت پاکستان، ورلڈ بینک، انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ (آئی ایف اے ڈی)، کے ایف ڈبلیو انٹویکلنگز بنک (ڈویلپمنٹ بنک جرمنی کر علاوہ دیگر دیگر کارپوریٹ عطیہ دہندگان کی سہولت اور مدد حاصل ہے۔ پی پی اے ایف کا مقصد عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور اس مقصد کےحصول کے لیے دائرہ کار کو وسیع کرنا اور غریب ، پسماندہ لوگ جن میں خصوصاً خواتین شامل ہیں اور ان کو سماجی و اقتصادی لحاظ سے مرکزی دھارے میں شامل کر رہا ہے۔ پی پی اے ایف ملک بھر میں 100 سے زیادہ پارٹنر تنظیمو کے نیٹ ورک کے ذریعے کمیونٹی اور نچلی سطح پر ترقیاتی کام کر رہا ہے۔ جن میں سوشل موبلائزیشن، روزگار کے لیے سپورٹ، انٹرپرائز ، کریڈٹ تک رسائی، انفراسٹرکچر ، توانائی، صحت، تعلیم اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ شامل ہیں۔ پی پی اے ایف کا پی ایم آئی سی میں 49 فیصد حصہ ہے ۔

null

کارانداز پاکستان

کارانداز پاکستان، ایک غیر منافع بخش کمپنی ہے جو کمپینز آرڈیننس کی دفعہ 42 کے تحت اگست 2014 میں رجسٹرڈ ہوئی، اس کا کام چھوٹے کاروباری حضرات کو تجارتی ہدایت سرمایہ کاری کے پلیٹ فارم کے ذریعے فنانس تک کی رسائی کو فروغ دینا ہے اور مختلف افراد کے لیے ملازمت کے مواقعے فراہم کرنا اور ٹیکنالوجی ڈیجیٹل سلوشنز کو فروغ دینا ہے۔ اسے معروف بین الاقوامی ترقیاتی مالیاتی اداروں جیسا کہ برطانیہ کا محکمہ برائے بین الاقوامی ترقی (ایف سی ڈی او) اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی مالی اور ادارہ جاتی مدد حاصل ہے۔ کمپنی کے تین بنیادی کام ہیں جن میں ڈیجیٹل مالیاتی خدمات، کارپوریٹ انویسٹمنٹ اور کریڈٹ اور نالج مینجمنٹ اور کمیونیکیشن شامل ہیں ۔ کارانداز پاکستان نامور پاکستانی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے انتظام اور ڈیجیٹل فنانس میں بنیادی مہارت رکھنے والی ایک تجربہ کار ٹیم کے زیر انتظام ہے۔ کار انداز پاکستان کا پی ایم آئی سی میں 37.8 فیصد حصہ ہے۔

null

کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک

null