مالی کارکردگی اور آپریشنل افادیت کو بہتر بنانے کے لیے ماہر رہنمائی اور اسٹریٹجک مشاورت فراہم کرنا۔
مالی مشاورت
سرمایہ جمع کرنا
اسٹریٹجک منصوبہ بندی

ایک اعلیٰ ادارے کے طور پر ہم ایسے حل فراہم کریں گے جن کے مائیکرو فنانس کلائنٹس اور مالیاتی نظام کے لئے مثبت سماجی اور معاشی اثرات مرتب ہوں۔ ہول سیل قرض کے ذریعے اس وقت مائیکرو فنانس فراہم کرنے والے 25 اداروں کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ ہمارا کام کلائنٹس کی ضروریات کا ادراک فراہم کرنا ہے اور ہم اپنے کام کے ذریعے ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نئے فنانشیل پرودکٹس متعارف کرواتے ہیں۔
اسٹریٹجک سرمایہ کاری
محض فنڈنگ کے خلا کو پُر کرنے کے لیے مارکیٹ میں داخل ہونے والے ادارے کے بجائے، پی ایم آئی سی کو اس انداز میں تشکیل دیا گیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کو سہولت فراہم کرے جو مالی شمولیت کو فروغ دیں۔ اسی مقصد کے تحت ہم مالیاتی نظام میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کریں گے تاکہ مالی خدمات تک منصفانہ رسائی کے لیے کام کیا جا سکے۔