کمپنی پروفائل اور معلومات

پاکستان مائیکروفنانس کمپنی لمیٹڈ(پی ایم آئی سی)ملکی سطح پرمائیکروفنانس فراہم کرنے والا قومی ادارہ ہے۔پی ایم آئی سی کمپنیز آرڈیننس 1984 کے سیکشن 32 کے تحت رجسٹرڈ ہے جیسا کہ کمپنیز ایکٹ 2017 میں ترمیم کی گئی ہے اور اسے غیر بینکنگ فنانس کمپنی (اسٹیبلشمنٹ اینڈ ریگولیشنز) رولز 2003 کے اصول 5 کے تحت لائسنس دیا گیا ہے جیسا کہ S.R.O کے ذریعے ترمیم کیا گیا ہے۔ 1002 (I)/2015، انویسٹمنٹ فنانس سروسز شروع کرنے یا انجام دینے کے لیے۔پی ایم آئی سی کو حکومت پاکستان کی نیشنل فنانشل انکلوژن سٹریڑجی کے ایک اہم ستون کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ، کارانداز پاکستان (کے آر این) اور کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک نے شراکت داری کے ساتھ پی ایم ای سی کی بنیاد رکھی جو پاکستان کے محروم اور غریب طبقات کو مالیاتی سہولیات کی فراہمی میں مددگار ثابت ہو گا۔


کارپوریشن نمبر اور تاریخ : 0101158 – 10 اگست 2016
سٹیٹس: ایل ایس سی (کمپنی ایکٹ 2017 کے تیسرے شیڈول کے مطابق)
نیشنل ٹیکس نمبر :  7317867-3
  اکتوبر 04، 2022 – SECP/LRD/12/PMIC/2022-27  : لائسنس نمبر اور تاریخ

فون : (+92-51) 8487820-45
[email protected]  : ای میل اڈریس

آڈیٹرز : اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی
قانونی مشیر : حیدر موٹا اینڈ کمپنی
رکنیت :  پاکستان فنٹیک نیٹ ورک https://pfn.org.pk
رجسٹرڈ پتہ : 21 فلور، یوفون ٹاور، 55 سی، مین جناح ایونیو، بلیو ایریا، اسلام آباد 44000، پاکستان

مشن

پاکستان میں افراد، مائیکرو انٹرپرینیورز اور مائیکرو انٹرپرائزز کو مالیاتی سہولیات تک رسائی کے ذریعے مضبوط بنانے اور ان کے معیار میں بہتری کے لیے مالیاتی اور ادارہ جاتی خدمات فراہم کرنا تاکہ معاشی طور پر غریب شہریوں کے لیے روزگار اور آمدنی کے مواقعوں میں اضافہ ہو اور غریبوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

اولین مقصد

.پاکستانی معاشرہ میں موجود محروم افراد بااختیار بنانا

اسٹریٹجک مقصد

  1. مالی طور پر پائیدار ہول سیل ادارہ بنانا۔
  2.  پی ایم آئی سی سرمایہ کاروں کو اختراعی اور حسب ضرورت مدد فراہم کرنا؛ بنکوں اور مالیاتی اداروں تک رسائی کی صلاحیت کو فروغ دینا۔
  3. پاکستان میں پائیدار مائیکرو فنانس کی ترقی کے لیے ایک مضبوط مالیاتی و ماحولیاتی نظام کی تعمیر۔
  4.  ادارے کے ذریعے ماحولیاتی اور معاشرتی تحفظ کے اقدامات کرنا۔
  5. مضبوط پیشہ ورانہ اور اختراعی ادارے کا قیام۔

بنیادی اقدار

c1

احترام اور دیانتداری

احترام اور سالمیت کے اعلی معیار کو یقینی بنانا۔

c2

ٹیم ورک

ٹیم کے ارکان کے ساتھ مل کر کام کرنا۔

c3

شفافیت اور میرٹ

سب کو شفافیت کے اعلیٰ ترین معیار کی فراہمی۔

c4

شمولیت

پی یم آئی سی میں اور ہمارے ساتھی اداروں میں تمام طبقات، جنس، مذہب، رنگ، زبانوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شمولیت کو یقینی بنانا۔

c5-175x131

جذبہ، جدت اور تخلیقی صلاحیت

پی یم آئی سی کا واضح ایجنڈا مائیکرو فنانس سیکڑ کی اہمیت میں اضافہ کرنا ہے۔

نمایاں خصوصیات

null

ایک منافع بخش کاروباری ڈھانچہ جس میں مقامی کاروبار اور بڑی مارکیٹوں، بین الاقوامی امداد، ایم آئی وییز، نجی سرمایہ کاروں وغیرہ سے امداد اکٹھا کرنے کی صلاحیت ہے۔

null

ایک مضبوط اور تجربہ کار بورڈ کا املہ جس کا ریٹیل مائیکرو فنانس سیکٹر کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔

null

پاکستان میں مائیکرو فنانس فراہم کرنے والے چھوٹے اور بڑے اداروں کو مارکیٹ کے مطابق تکنیکی بنیادوں پر فنانس کرنا۔

null

تکنیکی بنیادوں پر جدت کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسی حکمت عملی تیار کرنا جس سے ، مائیکرو فنانس کے لیے ایسا ماحول بنے جس میں تجدید توانائی کی مصنوعات، گھریلو قرضہ ، ویلیو چینز میں درپیش خطرات میں کمی لائی جا سکے۔

null

معاشی بڑھوتری میں اضافے کے ذریعے خواتین اور نوجوانوں کے لیے مالیاتی خدمات تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہماری ترجیحات

ہم معاشرے کے تمام طبقات خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر توجہ دیتے ہیں، پی ایم آئی سی کی فنڈنگ کا تقریباً 83 فیصد سرمایہ خواتین کو قرض کی صورت میں دیا گیا ہے۔

پی ایم آئی سی کی فنڈنگ کا تقریباً 65 فیصد پاکستان کے دیہی علاقوں میں دیا گیا ہے۔ جہاں مالیاتی اداروں اور سہولیات تک رسائی محدود ہے۔

ہم جدید اور ڈیجیٹل ذرائعے کو استعمال کرتے ہوئے محروم طبقات اور علاقوں میں مالیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

ہم مائیکرو انٹرپرائزز کے ذریعے نئی ملازمتیں فراہم کرنے اور معاشرے کے غریب طبقوں کی آمدنی بڑھانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔